مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کی اسمبلی نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں خاتون اٹارنی جنرل لُوئیسا اورٹیگا کو اُن کے منصب سے برطرف کردیا ہے۔ونزوئلا کی نئی منتخب اسمبلی نے لبنانی نژاد طارق ولیم صَعب کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ ونزوئلا کی سابق اٹارنی جنرل نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ 30 جولائی کے پارلیمانی انتخابات میں پائی جانے والی بےضابطگیوں کی بھرپور تفتیش کریں گی، وہ صدر مادورو کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناتی تھیں ۔
ونزوئلا کی اسمبلی نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں خاتون اٹارنی جنرل لُوئیسا اورٹیگا کو اُن کے منصب سے برطرف کردیا ہے۔
News ID 1874370
آپ کا تبصرہ